خان تیرا کوئی ثانی نہیں ۔۔۔!!! یوٹیلٹی اسٹورز حکومتی سرپرستی سے خسارے سے نکل کر بڑا ٹیکس ادا کرنے والا ادارہ بن گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز 2 سال میں حکومتی سرپرستی سے خسارے سے نکل کر بڑا ٹیکس ادا کرنے والا ادارہ بن گیا، جولائی2019سےمئی 2020تک ادارے نے 7.09 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی 2سالہ کارکردگی جاری کردی گئی، یوٹیلٹی اسٹورزحکومتی سرپرستی سےخسارےسےنکل کر بڑاٹیکس اداکرنےوالاادارہ بن گیا.

سال18-2017میں ادارےکی 5.46 ارب کی انونٹری تھی جبکہ مئی2020 تک یوٹیلٹی اسٹورزکی انونٹری 15 ارب روپےتک پہنچ گئی ، سال2017-18میں ادارے کو 6.64 ارب کےخسارے کا سامنا تھا، سال2018-19میں ادارےکےذمےوینڈرزکے10.28ارب تھے جبکہ جون2020تک ادارےکےذمےوینڈرزکے3.49 ارب روپے واجب الادا ہیں.وزیراعظم نے 8 جنوری2020 کو پرائم منسٹرز ریلیف پیکج کا اجرا کیا، پیکج کے تحت ادارےکواشیائےخورونوش خریداری کےلیے5ارب کی سبسڈی دی گئی، ریلیف پیکج کا مقصدعوام الناس کوریلیف فراہم کرنا تھا۔پرائم منسٹرریلیف پیکج کےپہلےفیزمیں17اپریل تک 5بنیادی اشیاپرسبسڈی دی گئی، رمضان میں ریلیف پیکج 5بنیادی اشیائے ضروریہ سے بڑھا کر19 تک کردیا گیا اور کوروناکےدوران عوام کورمضان ریلیف پیکج کےتحت سبسڈی دی گئی۔گزشتہ 6ماہ میں ادارےنے29.8 ملین گھرانوں کواشیائےضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی ، مالی سال 19-2018میں یوٹیلٹی اسٹورزکی کل سیل9 ارب روپےتھی جبکہ مالی سال2019-20میں ادارےنے 50.83 ارب روپےکی سیل کی اور جولائی2019سےمئی 2020تک ادارےنے 7.09 ارب روپےکاٹیکس ادا کیا۔

The post خان تیرا کوئی ثانی نہیں ۔۔۔!!! یوٹیلٹی اسٹورز حکومتی سرپرستی سے خسارے سے نکل کر بڑا ٹیکس ادا کرنے والا ادارہ بن گیا appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/31h7dTq

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6