Breaking News

’’آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ‘‘ اماراتی ولی عہد نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

ابوظہبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے پر آج بھی قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد تل ابیب سے پہلی کمرشل فلائٹ کے ابو ظبی پہنچنے کے بعد کہی۔ امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا کہ ان کے فیصلے کا مقصد امن کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ امن ایک تزویراتی آپشن ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ قضیہ فلسطین کی قیمت پر نہیں کیا گیا۔ امارات آزاد اور خود مختار فلسطینی مملکت کے قیام کے مطالبے پر قائم ہے۔انہوں نے امارات میںموجود فلسطینی تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امارات فلسطینیوں کا دوسرا وطن ہے۔ ابو ظبی مشرقی بیت المقدس پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے مطالبے پر قائم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ دوسرے ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ اسی طرح کے امن معاہدے کریںگے۔ اسرائیلی عہدیدار نے ایران کی طرف سے درپیش خطرات اور ان کے تدارک کی ضرورت پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کی مہم جوئی اور پیش قدمی کو روکنا ہوگا۔

The post ’’آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ‘‘ اماراتی ولی عہد نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/3hMIaxd

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6