احمد نورانی کے پاس کون سے دستاویزات ہیں اور ان دستاویزات کو کس نے اٹیسٹ کیا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے عاصم باجوہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو دائیں بائیں دیکھنا ہو گا،اس پوری کہانی کے پیچھے کون ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے اثاثوں سے متعلق لگائے
الزامات کی تردید کی گئی ۔انہوں نے بطور معاون خصوصی مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے آج تردید سامنے آئی ہے۔تاہم میرا عاصم سلیم باجوہ سے کسی نہ کسی حوالے سے رابطہ رہتا ہے اور احمد نورانی سے بھی کسی نہ کسی حوالے سے رابطہ رہتا ہے مگر اس کہانی کے پیچھے کون ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کہانی احمد نورانی نے تو لکھی مگر انہیں پاکستان سے بھی سپورٹ ملی۔اور پاکستان کی بڑی کمپنیوں کے تصدیق شدہ دستاویزات احمد نورانی کے پاس ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ عاصم سلیم باجوہ ہو دیکھنا ہو گا کہ اس پوری کہانی کے پیچھے کون ہے۔خیال رہے کہ عاصم سلیم باجوہ پر صحافی احمد نورانی کی جانب سے مبینہ اثاثہ جات کا الزام عائد کیا گیا تھا۔تاہم عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں۔ عاصم سلیم باجوہ نے اپنی تنخواہ کے حوالے سے بھی کیے جانے والے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سی پیک اتھارٹی میں تعیناتی ہوئی تو پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔ کچھ عناصر کی جانب سے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ میری تنخواہ 50 لاکھ ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ میری سی پیک اتھارٹی میں تنخواہ7لاکھ اور99ہزار روپے ہے۔کاروبار اور اثاثوں کے حوالے سے لگنے والے الزامات پر معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ جس طرح انہوں نے اپنے اور خاندان کے کاروبار کی تمام تفصیلات جاری کی ہیں، پاکستان میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ تاریخ میں کبھی کسی نے سوشل میڈیا اسٹوری پر ایسی تردید نہیں دی۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہر چیز کی منی ٹریل موجود ہے۔ جبکہ بیرون ملک کاروبار کرنے والے ان کے خاندان کے افراد کے پاس بھی تمام منی ٹریل اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی متعلقہ فورم پر بلایا جائے تو وہ منی ٹریل فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بےنقاب ہوگئی۔ ہمیشہ عزت اوروقارکے ساتھ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔
The post احمد نورانی کے پاس کون سے دستاویزات ہیں اور ان دستاویزات کو کس نے اٹیسٹ کیا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے عاصم باجوہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/325eW7v
No comments