نیلم جہلم سرچارج کی معیاد 2015میں ختم ہوچکی،اس کے باوجود غیرقانونی طور پر عوام سے مزید 70ارب روپے وصول کر لیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے بلوں میں صارفین سے مزید نیلم جہلم سرچارج وصول نہ کرنے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پانچ سال سے غیر قانونی بجلی بلوں کی مد میں سرچارج لیا جانے انکشاف ۔ بتایا گیا ہے کہ 2015ءمیں نیلم جہلم نوٹیفکیشن معیاد ختم ہو چکی ہے
۔حکومتی اعلان کے باوجوجد صارفین سے تاحال سرچارج لیے جارہے ہیں ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا کو آئندہ سرچارج لینے سے روک دیا ہے۔ اجلاس میں مومود تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے عوام سے بٹورا جانے والا پیسہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا تاہم چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے مخالفت کی ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ایک سال قبل نیلم جہلم سرچارج لینے سے روک دیا تھا لیکن اس کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔
The post نیلم جہلم سرچارج کی معیاد 2015میں ختم ہوچکی،اس کے باوجود غیرقانونی طور پر عوام سے مزید 70ارب روپے وصول کر لیے جانے کا انکشاف appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/3lLjqId
No comments