Breaking News

اب اپنے گھر کا سکون ہر کسی کو میسر ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے کم اور درمیانے آمدن والے افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو گھروں کی تعمیرکیلئے درخواستوں کو آسان اور سہل بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کم اور درمیانے آمدن والے افراد سہولت سے مستفید ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا،

سینیٹرشبلی فراز، ملک امین اسلم،عاصم سلیم باجوہ اور زلفی بخاری نے شرکت کی جبکہ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی انورعلی و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کے تمام بڑے بینکوں کے صدور اور آباد کے نمائندگان بھی شامل تھے، تعمیراتی شعبے میں بینکوں کی جانب سے آسان قرضوں اور رقوم کی فراہمی پربریفنگ دی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ حکومت کی تعمیراتی فروغ کیلئے پالیسیوں سے بینکوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، بینک تعمیرات اور کم آمدن گھرکی فراہمی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔بینکوں کے صدور نے ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پراڈکٹس پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعمیرات کے فروغ پر بینکوں کی جانب سے پراڈکٹ تیار کیے جا چکے ہیں، پراڈکٹس بہت جلد عوامی سطح پر متعارف کرا دیے جائیں گے۔وزیراعظم نے تعمیرات کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کے بینکوں کےعزم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کا شعبہ معیشت کے فروغ کا ضامن ہے، تعمیرات کے فروغ سے بینکوں کیلئے منافع بخش بزنس کے مواقع پیدا ہوں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سےبینکوں کے تمام تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے ، قرضوں پر حکومتی سبسڈی کی فراہمی کیلئےاسٹیٹ بینک کو با اختیار بنا دیا گیا، فورکلوژر قوانین کے معاملے کی مؤثرپیروی کی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے بینکوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے درخواستوں کو آسان اور سہل بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کم اور درمیانےآمدن والے افراد سہولت سے مستفید ہوں۔

The post اب اپنے گھر کا سکون ہر کسی کو میسر ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے کم اور درمیانے آمدن والے افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/3j4VflP

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6