بیوی پر شک، وہ گھر سے نکلی تو شوہر پیچھا کرنے لگا، بیوی کو کس جگہ رنگے ہاتھوں پکڑ ا اور کس کے ساتھ ؟ تفصیلا ت جان کر آپ بھی گھر کا انٹرنیٹ بند کر دیں گے
لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون گھر سے نکلی تو شوہر اس کا پیچھا کرنے لگا اور بالآخر اسے ایسی حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 31سالہ سارا نامی یہ خاتون ہیئرڈریسر ہے جو اپنے شوہر آئیان کے ساتھ بے وفائی کر رہی تھی۔ اس نے ایک امیر بینکار کے ساتھ تعلق
استوار کر رکھا تھا اور اس روز اسی کے ساتھ ایک شراب خانے میں ملاقات کے لیے جا رہی تھی جب آئیان نے اس کا پیچھا کرنا شروع کیا۔آئیان اور سارا کا ایک فرینڈشپ گروپ تھا۔ اس میں ایک اور میاں بیوی بھی شامل تھے۔ اس عورت کو سارا نے خود اپنے بینکار کے ساتھ تعلق کے بارے میں بتایا اور اس عورت نے یہ بات اپنے شوہر کو بتا دی۔ اس کا شوہر آئیان کا بھی دوست تھا چنانچہ اس نے آئیان کو اس کی بیوی کے کرتوت بتا دیئے۔ یہ خفیہ اطلاع ملنے پر آئیان نے اپنی بیوی کا پیچھا شروع کیا اور اسے شراب خانے میں اس بینکار کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پورٹ کے مطابق سارا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی آئیان کے ساتھ چار بار بے وفائی کر چکی ہے۔ وہ ان تمام مردوں سے ویب سائٹ ’IllicitEncounters.com‘ پر ملی تھی۔اس ویب سائٹ کا مقصد ہی شادی شدہ لوگوں کو بے وفائی کا موقع فراہم کرنا اور انہیں غیرمردوخواتین سے ملوانا ہے۔ سارا کا کہنا ہے کہ ”اپنے اس نئے محبوب الیکس سے مل کر مجھے اتنی خوشی تھی کہ جیسے میں کوئی 14سال کی لڑکی ہوں جو اپنے نئے بوائے فرینڈ کے بارے میں اپنی سہیلیوں کو بتانے کے لیے پاگل ہو رہی ہوتی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ میں نے الیکس کے بارے میں اپنی اس سہیلی کو بتا دیا۔ میں نے اس سے قسم لی تھی کہ وہ اس راز کو راز رکھے گی لیکن اس نے یہ راز فاش کر دیا۔ اب میں نہیں جانتی کہ میری شادی برقرار رہے گی یا نہیں کیونکہ میں اپنے امیر بینکار محبوب کو بھی نہیں چھوڑ سکتی۔ میں اس سے بہت محبت کرتی ہوں جبکہ میں اپنی شادی بھی بچانا چاہتی ہوں۔ آئیان میری بچپن کی محبت ہے تاہم اس سے شادی کرکے میں نے غلطی کی۔ شادی کے چند سال بعد ہی میں اس سے اکتا گئی اور اب شادی کے 16سال بعد تو مجھے اس میں کوئی رغبت نہیں رہی۔ اب الیکس بھی پریشان ہے کہ ہمارے معاشقے کے متعلق اس کی بیوی کو بھی معلوم نہ ہو جائے اور میں خوفزدہ ہوں کہ وہ اس ڈر کی وجہ سے مجھے چھوڑ ہی نہ دے۔“
The post بیوی پر شک، وہ گھر سے نکلی تو شوہر پیچھا کرنے لگا، بیوی کو کس جگہ رنگے ہاتھوں پکڑ ا اور کس کے ساتھ ؟ تفصیلا ت جان کر آپ بھی گھر کا انٹرنیٹ بند کر دیں گے appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/2Yi2K0A
Post Comment
No comments