Breaking News

میا خلیفہ اب ہر ایک کو میسر ، رابطہ کس جگہ کرنا ہے اور قیمت کیا ہے؟ تفصیلات بھی بتا دیں

نیویارک(ویب ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لیے دیگر بڑی شخصیات کے ساتھ لبنانی نژاد فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ بھی سرگرم ہیں جنہوں نے پہلے اپنا معروف چشمہ اور دیگر ذاتی اشیاءنیلام کرکے حاصل ہونے والی رقم ریڈکراس لبنان کو

عطیہ کی اور اب انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک اور انتہائی انوکھا طریقہ اپنا لیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اپنی تمام ذاتی چیزیں نیلام کرنے کے بعد انسٹاگرام پر میا خلیفہ نے اپنے مداحوں کو پیشکش کر دی ہے کہ وہ ان کے ذریعے اپنے سابق بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ کو حسد میں مبتلا کر سکتے ہیں یا اپنے کسی کزن یا دوست کو ان سے سالگرہ کی مبارکباد دلوا سکتے ہیں۔ اس کے عوض مداحوں کو کچھ فیس ادا کرنی ہو گی اور اس فیس کی مد میں حاصل ہونے والی 100فیصد رقم ریڈکراس لبنان کو عطیہ کی جائے گی۔ اداکارہ نے مداحوں سے کہا ہے کہ جو شخص بھی ان کے ذریعے اپنے سابق محبوب یا محبوبہ کو جلانا اور حسد میں مبتلا کرنا چاہتا ہے وہ انہیں ’کیمیو‘ (Cameo)پر ڈائریکٹ میسیج کرے۔ اپنے کیمیو پیج کا لنک میا خلیفہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی بائیو میں دے رکھا ہے۔پورٹ کے مطابق میا خلیفہ نے اپنا معروف چشمہ نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا جو گزشتہ دنوں 1لاکھ ڈالر (تقریباً 1کروڑ 68لاکھ روپے) میں فروخت ہو گیا ہے اور انہوں نے یہ رقم ریڈکراس لبنان کو عطیہ کر دی ہے۔ ان کے چشمے کی آن لائن نیلامی کا عمل 16اگست کو مکمل ہوا۔ اس نیلامی میں 193لوگوں نے حصہ لیا اور ایک شخص نے 1لاکھ ڈالر کی بولی دے چشمہ خرید لیا۔ میا نے نیلامی کے نتائج کا سکرین شاٹ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ چشمے کے علاوہ بھی میا خلیفہ اپنے زیراستعمال رہنے والی دیگر کئی چیزیں بھی نیلام کر رہی ہیں تاکہ ان سے حاصل ہونے والی رقم بھی اپنے آبائی وطن کے مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے عطیہ کر سکیں۔ انہوں نے اپنا ایک استعمال شدہ ریزر بھی نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جس کے لیے 79لوگوں نے بولی لگائی اور صرف 6گھنٹے کے اندر یہ استعمال شدہ ریزر 11ہزار 400ڈالر (تقریباً 19لاکھ 21ہزار روپے) میں فروخت ہو گیا۔ میا خلیفہ نے اپنی اس ذاتی کوشش کے علاوہ اپنے مداحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ براہ راست بھی ریڈ کراس لبنان کو رقم عطیہ کریں۔

The post میا خلیفہ اب ہر ایک کو میسر ، رابطہ کس جگہ کرنا ہے اور قیمت کیا ہے؟ تفصیلات بھی بتا دیں appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/2Yh0Hdm

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6