بریکنگ نیوز: اسرائیل میں متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاحوں کی مہمان نوازی کیسے کی جائے گی ؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

تل ابیب(ویب ڈیسک )اسرائیل میں متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر مہر نہیں لگے گی۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نزار عمر نے العربیہ انگلش سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل میں آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر بالعموم بارڈر کنٹرول (ہوائی اڈوں )پرمہر نہیں لگائی جاتی ہے بلکہ

انہیں ایک کارڈ کے طور پر مجاز کاغذ کا ٹکڑا دیا جاتا ہے جس کو دکھا کر وہ ملک داخل ہوسکتے ہیں۔ان سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا امارات سے آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر دخول اور خروج کی مہر لگائی جائے گی۔اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر دونوں ملکوں کے درمیان آیندہ بات چیت میں مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسرائیل میں یو اے ای کے پاسپورٹس پر مہر لگانے کا معاملہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ بعض عرب ممالک اسرائیلی مہر زدہ پاسپورٹس کے حاملین کو اپنے ہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ اسرائیل کا پڑوسی لبنان بھی ایسے ممالک میں شامل ہے۔متحدہ عرب امارات نے پہلے ہی اسرائیلی مہر زدہ پاسپورٹس کے حاملین کو ملک میں آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔اسرائیلی شہری اگر اپنے ملک کے علاوہ کسی اور ملک کے جاری کردہ پاسپورٹس استعمال کریں تو انہیں بھی داخلے کی اجازت دے دی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے شہریوں کی اکثریت امریکا سمیت مغربی ممالک کی شہریت بھی رکھتی ہے۔یو اے ای نے گذشتہ سال دسمبر میں اسرائیلی پاسپورٹس کے حامل افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر یہ استثنا انھیں دبئی میں منعقد ہونے والی نمائش 2020میں شریک ہونے کے لیے دیا گیا تھا۔تاہم کرونا وائرس کی وَبا کی وجہ سے اس عالمی نمائش کو ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

The post بریکنگ نیوز: اسرائیل میں متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاحوں کی مہمان نوازی کیسے کی جائے گی ؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/31cayTo

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6