پاکستان ڈے پرفلپائنی لڑکی نے ملک اور مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے نکاح کر لیا
رحیم یار خان(ویب ڈیسک)فلپائنی لڑکی نے اپنا ملک اور مذہب چھوڑ کر پاکستان ڈے پر اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے نکاح کر لیا۔فلپائن کی مسیحی لڑکی شیریل آن دبئی کی ایک کمپنی میں رحیم یار خان کے ناصر خان کے ساتھ ملازمت کرتی تھی،اس دوران اسلامی تعلیمات سے متاثر اور ناصر خان سے محبت ہونے
پر دو روز قبل پاکستان پہنچ گئی اور مقامی قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کینیڈا میں 500مردوں کی شادیاں کورونا وائرس نے خطرے میں ڈال دی ہیں جو ایساشرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں کہ ان بیویوں کو علم ہو گا تو نجانے ان کے رشتے کا کیا انجام ہو۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 500مرد حالیہ دنوں میں ٹورنٹو میں واقع ایک ’سٹرپ کلب‘ میں گئے تھے جہاں نیم برہنہ اور برہنہ ڈانس کرنے والی لڑکیوں اور دیگر ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کلب کے ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر حکام نے ان لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا جو کلب میں جاتے رہے تھے۔ یہ فہرست 500مردوں پر مشتمل ہے چنانچہ حکام کی طرف سے ان تمام مردوں کو 14دن کے لیے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ لوگ تو اپنی بیویوں سے چھپ کر کلب گئے تھے لیکن وائرس کی وجہ سے اب یہ بات ان کے گھر والوں کے بھی علم میں آ گئی ہے۔
The post پاکستان ڈے پرفلپائنی لڑکی نے ملک اور مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے نکاح کر لیا appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/34abQ3v
No comments