پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے والی ٹیم کیلئے اعلیٰ ایوارڈز کا اعلان، اتنے بڑے جرمانے سے پاکستان کو کیسے بچایا؟ شاندار تفصیلات
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو بلند رکھنے والی ٹیم کے لئے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس ٹیم نے پاکستان کو 1.2ارب ڈالر کے جرمانے
سے بھی بچایا تھا۔اس ٹیم میں بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز اور احمد عرفان اسلم شامل تھے، اس تحقیقاتی ٹیم نے سوئس، لبنانی اور دبئی بینکوں سےترک رینٹل پاور کمپنی کارکے کی بدعنوانی کے شواہداکٹھے کئے۔دوسری طرف ٹیم نے پاناما اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے بھی دستاویزات حاصل کیں، ٹیم نے کارکے کو نہ صرف 6 بین الاقوامی اداروں سے پاکستان کے خلاف معاملات واپس لینے پر مجبور کیا بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز میں مالی نقصان سے بھی بچایا۔اس ٹیم کی سربراہی بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے نے کی، اس ٹیم کو 23 مارچ کو اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی آواز دنیا کے تمام فورمز کے ذریعے موثر انداز سے اٹھا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بر سر اقتدار آتے ہی مسلہ کشمیر پر ایک ٹھوس موقف اپنایا، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا کہ پاکستان کشمیریوں کا آخری سانس تک ساتھ دے گا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق پامال کر رہا ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔اسلام آبادمیں مقبوضہ کشمیر کےعوام سےاظہاریکجہتی کےحوالےسےمنعقدہ تقریب سےخطاب کرتےہوئےعلی امین گنڈاپور نےکہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق پامال کر رہا ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے،اس سے قبل مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انسانی حقوق کے ادارے خاموش تھے جو اب وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے جاگ گئے ہیں اور اب ہر سطح پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کی جا رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور وہ اپنے شہداکو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں،کشمیری پاکستان کے یوم آزادی پر جشن مناتے ہیں اور بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ مناتے ہیں اور یہ سب کچھ پوری دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں؟۔انہوں نےکہاکہ کشمیریوں کاساتھ دیناہماراقومی فرض ہے،دنیا بھر کے تمام مسلمان اور انسان بھی مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں، وزیر اعظم نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے اور پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ نریندر مودی ایک دہشتگرد اور انتہاپسند آر ایس ایس کے نظریات کا ترجمان ہے،پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ،مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بہن بھائی بھی جلد ہی ہمارے ساتھ آزادی کاجشن منائیں گے۔
The post پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے والی ٹیم کیلئے اعلیٰ ایوارڈز کا اعلان، اتنے بڑے جرمانے سے پاکستان کو کیسے بچایا؟ شاندار تفصیلات appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/34aWUBQ
No comments