Breaking News

بالوں سے لوگوں کی آمدنی کے بارے میں کیسے پتہ لگایا جاسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ صرف بالوں سے یہ جاننا ممکن ہوگیا ہے کہ کس طرح کی غذا کھاتے ہیں، کتی آمدنی ہے اور مستقبل قریب میں کن بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟اس حوالے سے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے۔ایک جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز آف امریکا میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق

امریکا کی 65 برادریوں سے ہئیر سیلونز سے بالوں کے نمونے جمع کئے گئے۔امریکا میں واقع یوٹاہ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لوگوں کے بالوں سے اُن میں پائے جانے والی غذائی عادات کے متعلق جاننا اب ممکن ہے۔بالوں میں موجود امینو ایسڈز کا تجزیہ کرنے پر تحقیق کاروں نے شناخت کیا کہ لوگوں کی غذا میں پروٹین کے حصول کا ذریعہ کیا ہے۔اگر آپ کو معلوم نہیں تو جان لیں کہ گوشت اور سبزیوں میں پائے جانے والا پروٹین بہت ہی دلچسپ ہوتے ہیں اور بالوں کے نمونے میں ان کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔درحقیقت محققین نے بالوں کا تجزیہ کرکے غذائی عادات کی درست پیشگوئی کی جبکہ انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ بالوں میں کاربن کی کم سطح کا مطلب یہ ہے کہ وہ فرد طرز زندگی میں زیادہ اخراجات کرتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ دولت مند شخص ہے۔انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ بالوں کے ذریعے غذائی عادات کے بارے میں جان کر ہر برادری کے افراد میں طبی خطرات کی پیشگوئی بھی کی جاسکتی ہے۔فرض کریں کہ جن افراد کے بالوں سے زیادہ گوشت کھانے کا اشارہ ملتا ہے، وہ ممکنہ طور پر ایسے علاقوں کے رہائشی ہوسکتے ہیں جہاں موٹاپے اور ان میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

The post بالوں سے لوگوں کی آمدنی کے بارے میں کیسے پتہ لگایا جاسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/2QDE0vG

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6