Breaking News

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ لفٹ میں آئینہ کیوں لگایا جاتا ہے؟

ماضی میں دن بدن عمارتوں کی بلندی میں اضافے کے ساتھ سیڑھیوں کا استعمال مشکل ہوگیا تھا۔ بیمار افراد تو خاص طور پر چند منزلوں سے اوپر نہیں جا سکتے۔ایسے میں لفٹ کی ضرورت میں اجافہ بڑھ چکا ہے۔ انسان کی زندگی کو آسان تر بنانے والی بہترین ایجادات میں لفٹ بھی اہمیت کی حامل ہے۔ انجینئرز نے لفٹ کے ساتھ بہت سے تجربات کیے ہیں،

جس باعث یہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی رہی ہے۔ لفٹ میں موسیقی یا آئینہ نصب کرنا بھی انجینئرز کی ایک حکمت عملی میں شامل ہے۔ لفٹ میں آئینے کو میک اپ چیک کرنے یا سیلفی لینے کے لیئے نہیں لگایا گیا۔اس میں آئینے کی تنصیب کی کہانی کچھ مختلف ہے۔جب لفٹ ایجاد ہوئی تھی تو اس میں آئینے نہیں لگائے گئے تھے۔ ایسے میں لفٹ میں کھڑے افراد خلاؤں میں تکتے رہتے یا بے حس و حرکت کھڑے رہتے۔جب لفٹ میں کھڑے ان افراد کو بظاہر کرنے کو کچھ کام نہیں ہوتا تو ان کے ذہن میں لفٹ گرنے کے خیالات آتے رہتے اور وہ خوفزدہ ہوجاتے۔ لوگوں کے خوف پر قابو پانے کے لئے انجینئرز نے لفٹ میں آئینہ لگا دیا۔اس آئینے نے لوگوں کی توجہ لفٹ کے گرنے کے خوف سے ہٹا کر آئینے میں خود کو دیکھنے پر مرکوز لگا دی۔ اس کے علاوہ لفٹ میں سوار افراد ایک چھوٹے سے باکس نما کمرے میں کھڑے ہونے پر خود کو محصور تصور کرتے۔ لفٹ میں نصب شیشے لوگوں کا یہ محصوری خوف بھی دور کرتے ہیں۔

The post کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ لفٹ میں آئینہ کیوں لگایا جاتا ہے؟ appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/3lsGon8

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6