Breaking News

بلیو اکانومی پاکستان کیلئے گیم چینجر منصوبہ۔!! وزارت بحریہ کا ایک اور شاندار کارنامہ، وزیر اعظم عمران نے مبارکباد پیش کردی

کراچی (ویب ڈیسک) ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی بنانے پر وزارت بحری امور کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلیو اکانومی پالیسی شپنگ کے شعبے کو بحال کرے گی، بلیو اکانومی پالیسی سے زر مبادلہ کے ذخائرہ میں اضافہ ہو گا،

بلیو اکانومی پالیسی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بحری شعبے میں پاکستان کی استعداد کو پورا کیا جائے گا۔ ماہ جولائی میں ایک اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بلیو اکانومی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے،ماضی میں اس شعبے کو نظرانداز کیا گیا۔بلیو اکانومی سے سرمایہ کاری روزگار،سیاحت،قابل تجدید توانائی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ نوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شپنگ پالیسی 2019 کی بدولت سرمایہ کاروں کو آسانی ہو گی۔وزیراعظم نےگوادر بندرگاہ سے جڑے مستقبل کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گوادر بندرگاہ مستقبل میں ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہوگی۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے آفیشیل یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام مین کہا تھا کہ دنیا جہاں اپنے آپ کو منوانے کے لئے معاشی طور پر مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے وہیں پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے وزیراعظم نے سیاحت ،کنسٹر کشن کی صنعت کے ساتھ ساتھ بلیو اکانومی پر بھی زور دینا شروع کر دیا اس پر کل انہیں بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلیو اکانومی کے اندر موجود پوٹیشنل کو دیکھتے ہوئے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا، کیا اپوزیشن اس میں پاکستان کو مضبوط کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دے گی۔ ویسے بھی اب ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ہم بچپن سے یہ بات سن رہے ہیں کتابوں میں بھی پڑھا ہے کہ کرہ ارض کا کل 30 فیصد حصہ زمین اور 70 فیصد پانی پر مشتمل ہے،195 میں سے 44 ممالک ایسے ہیں جن کے پاس سمندر نہیں ہیں، جن ممالک کے ساتھ بندرگاہیں موجود ہیں انکے پاس بلیو اکانومی کے ذریعے ترقی کرنے کے بہترین مواقع ہیں۔

The post بلیو اکانومی پاکستان کیلئے گیم چینجر منصوبہ۔!! وزارت بحریہ کا ایک اور شاندار کارنامہ، وزیر اعظم عمران نے مبارکباد پیش کردی appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/31Yzg90

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6