اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ متنازعہ ہو گیا : سعودی عرب کی جانب سے کیا رد عمل سامنے آنے والا ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر
جدہ (ویب ڈیسک) اسرائیل امارات معاہدہ پرمسلم دنیا تقسیم، ترکی اور ایران کا شدید ردعمل سامنے آگیا جبکہ دنیا بھر کی نظریں سعودی عرب پر ہیں کہ اس کی جانب سے کیا ردعمل سامنے آتا ہے،تجزیہ کاروں کاکہناہےکہ سعودی عرب محتاط راستہ اپنائیگا۔حسن روحانی کاکہناہےکہ فلسطینی عوام کے جذبات مجروح ہوئے،
طیب اردوان کاکہناہےکہ امارات سے سفارتی تعلقات معطل کرسکتے ہیں جبکہ اماراتی معاون وزیر کاکہناہےکہ ہم خود مختار ریاست، فیصلہ اپنے مفادات کوسامنے رکھ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی اور ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس پر فلسطین کاز کے ساتھ غداری کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیاہے کہ امارات کو فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کرنے یا ʼفلسطین کے لیے اہم معاملات پر مراعات دینے کا کوئی اختیار نہیں،عرب میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ ترکی کی جانب سے کہا گیا کہ تاریخ اور خطے کے لوگوں کا ضمیر ʼاسے نہیں بھولے گا اور متحدہ عرب امارات کے اس منافقانہ رویے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا عندیہ دے دیا،رجب طیب اردوان نے استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ʼہم متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات معطل کرنے یا وہاں سے اپنا سفیر واپس بلانے کے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ادھرایران کے صدر حسن روحانی نے بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کوئی بھی پیشرفت فلسطینی عوام کے بغیر قابل قبول نہیں ہوگی،متحدہ عرب امارات نے فلسطینی عوام کے جذبات کو مجروح کیا۔وہاں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ تعلقات کادفاع کرتے ہوئے کہاہےکہ اس اقدام کا مقصد مشرق وسطیٰ کی ڈپلومیسی میں بڑی تبدیلی اور اماراتی مفادات کاتحفظ ہے،
The post اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ متنازعہ ہو گیا : سعودی عرب کی جانب سے کیا رد عمل سامنے آنے والا ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/2Y2WNEy
No comments