جیسے ہی جج صاحب سماعت شروع کریں تم لوگ ۔۔۔۔ مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں کو کیا خوفناک ٹاسک سونپ دیا گیا؟ سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگوا دینے والی خبر
لاہور (ویب ڈیسک ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں کو انڈے ٹماٹر لانے کا ٹاسک دیا گیا، شاہد خاقان عباسی کی ٹیم کی جیبوں میں انڈے اور ٹماٹر ہوسکتے ہیں، کہا گیا جب مریم نواز عدالت میں جائیں تو باہر اتنا شورشرابا ہو، کہ جج صاحب
کو سماعت کرتے پریشانی ہو۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور پنڈی سے ایک شخصیت ہیں ان کو ٹاسک سونپا گیا ہے کہ جب مریم نواز عدالت میں جائیں تو باہر اتنا شورشرابا ہو، کہ جج صاحب کو سماعت کرتے پریشانی ہو۔شاہد خاقان عباسی کی ٹیم کی جیبوں میں انڈے اور ٹماٹر ہوسکتے ہیں۔ اس کو منفی نہ لیں، ہوسکتا ہے کہ مریم نواز کیلئے آملیٹ بنانا ہو، ناشتے کا انتظام کرنا ہو۔اب تک منصوبہ بندی یہ ہے ہوسکتا ہے کل کو منصوبہ بندی تبدیل ہوجائے۔ کوشش کی جائے گی مریم نواز میڈیا میں ان رہے، ہوسکتا ہے جان بوجھ کر پولیس پر دوچار انڈے پھینک دیے جائیں۔ رائے ونڈ سے دو سو لوگوں کو کہا گیا ہے کہ آپ نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔تجزیہ کارطاہر ملک نے کہا کہ مریم نواز کو اگر موقع دیا جائے تو وہ میلہ لگا سکتی ہیں۔ مریم نواز جب اینٹی اسٹیبلشمنٹ باہر نکلی تھی تو ان پر پابندی لگ گئی تھی۔یاد رہے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کل یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں خود پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنی لیگل ٹیم کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے اور وہ یکم ستمبر کو مری سے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں گی۔یہ بھی یاد رہے کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹنس کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل پر بھی سماعت یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا جس میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔
The post جیسے ہی جج صاحب سماعت شروع کریں تم لوگ ۔۔۔۔ مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں کو کیا خوفناک ٹاسک سونپ دیا گیا؟ سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگوا دینے والی خبر appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/3jyzLOl
No comments