Breaking News

لڑکی نے دھوکا دینے والے بوائے فرینڈ کی شکایت وزیراعلیٰ کو لگا دی

جونپور (ویب ڈیسک) لڑکی نے دھوکا دینے والے بوائے فرینڈ کی شکایت وزیر اعلیٰ کو لگادی ۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ایک لڑکے نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کی ویڈیو ویڈیو بنالی ، بعد میں شادی سے مکر گیا جس کے بعد لڑکی پولیس کے پاس پہنچ گئی۔

جونپور کے نواحی گاؤں میں ایک لڑکی نے الزام لگایا کہ اسی کے گاؤں کے لڑکے نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت دری کی اور فحش ویڈیو بنالی۔ جب میں نے شادی کا کہا تو وہ آگے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے لگا۔لڑکی اور اس کی والدہ ملزم کی دھمکیوں کے بعد پولیس کے پاس پہنچ گئی، پولیس لڑکے کو گرفتار کرنے آئی تو گاؤں کے بزرگ بیچ میں پڑ گئے اور فریقین میں صلح صفائی کی کوشش کی تاہم لڑکا ایک بار پھر پولیس کے سامنے بھی شادے سے مکر گیا جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔لڑکے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر لڑکی نے وزیر اعلیٰ اتر پردیش کی ہیلپ لائن پر کال کردی ہے جس کے بعد اب ایکشن لیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں یہ قانون موجود ہے کہ شادی کا جھانسہ دے کر کسی لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا جائے تو یہ جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

The post لڑکی نے دھوکا دینے والے بوائے فرینڈ کی شکایت وزیراعلیٰ کو لگا دی appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/3bbS6O6

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6