گنگا رام ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے؟ وہاں کا عملہ کیسا ہے؟ ایسا انکشاف جو آپکے ہوش اڑا دے گا
لاہور (ویب ڈیسک) آج میں آپ کی توجہ ایک نہایت اہم مسئلے کی طرف دلانا چاہتی ہوں۔ گنگارام ہسپتال لاہور ہی نہیں بلکہ پنجاب کا بھی مشہور ترین ہسپتال ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ وہاں کام کرنے والا عملہ انتہائی بد تمیزہے۔ بدتمیزی تک بات سمجھ آتی ہے لیکن حد یہ ہے کہ
وہ لوگ مریضوں اور لواحقین کے ساتھ گالم گلوچ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ ایمرجنسی لیبر روم میں موجود عملہ مریضوں کے ساتھ وحشیوں کی طرح پیش آتا ہے۔ جب کوئی کام کہا جائے تو دھکم پیل اور گالیاں دی جاتی ہیں۔مریض کی جان خطرے میں ڈال کر وہ لوگ سکون سے اپنا کام کرتے ہیں۔ ڈلیوری کو نارمل کرنے کی بچائے اسے پیچیدہ بنا کر آپریشن کیا جاتا ہے۔ یہ سب باتیں ایک طرف وہاں نجی عملے نے اپنی انکم کا ذریعہ بھی بنایا ہوا ہے حکومت کی طرف سے ہسپتال کو ملنے والا نوٹس جس پرواضح الفاظ میں پیسے لینے دینے سے منع کیا گیا ہے اور یہ نوٹس وہاں جگہ جگہ آویزاں بھی ہے اس کے باوجود وہ لوگ مریض کے ساتھ آنے والے لواحقین سے ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں۔ جب کوئی پیسے دینے اسے انکار کرتا ہے تو اسے نومود بچہ دینے اور اسے کپڑے تک پہنانے سے انکار کر دیتے ہیں۔ ہسپتال کی صورتِ حال بہت خراب ہے۔ کچھ باتیں ایسی ہیں جن کا ذکر میں یہاں نہیں کر سکتی۔۔ میری بس آپ سے گزارش ہے کہ ان تمام باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جلد سے جلد اس پرایکشن لیا جائے تاکہ آنے والے وقت میں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ان تمام باتوں کی تصدیق کے لیے آپ خود بھی وہاں کا دورہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ۔
The post گنگا رام ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے؟ وہاں کا عملہ کیسا ہے؟ ایسا انکشاف جو آپکے ہوش اڑا دے گا appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/2Y2KFn4
No comments