Breaking News

ایک ایک طیارہ 500 رافیلوں پر بھاری : پاکستان نے زبردست خوبیوں والا نیا جے ایف 17 تھنڈر ڈوئل سیٹ متعارف کروا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس اپنے مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان ایئرفورس کی آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا اور

پاکستان کے فضائی بیڑے میں شامل کیے گئے جے ایف 17 ڈوئیل سیٹ جہاز کی ٹریننگ کی۔ ایئر چیف مارشل آپریشنل ایئربیس پہنچے تو ایئر آفیسر کمانڈنگ اور بیس کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان ایئر فورس کے چیف آف ایئر سٹاف مجاہد انور خان خود بھی ایف 16 کے پائلٹ ہیں اور انہوں نے دورے کے دوران جے ایف 17 تھنڈر ڈوئیل سیٹ ایئر کرافٹ کے آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔ ائر چیف نے فضائی اور زمینی اٹیک سے رابطہ کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ جے ایف تھنڈر کے ڈوئیل سیٹ ورژن اور بلاک 3 طیارے کی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت سے پاکستان ایئر فورس کو جدت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا عملہ پاک فضائیہ کے بہادر ہیروز کی میراث کے قابل فخر محافظ ہیں اور اس کا وہ گزشتہ سال مظاہرہ بھی کر چکے ہیں۔ نئی خصوصیات اور جدید آلات سے آراستہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کی جانب سے ہتھیاروں کی ذخیرہ اندوزی سے پاکستان ایئرفورس ہرگز خوفزدہ نہیں اور ہم اپنے وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) اور چین کی شراکت سے تیار کردہ دو سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر نے اپریل 2017 میں چین میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی تھی۔ چین کے ٹیکنیشنز کی مدد سے پاکستان میں تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں جو کہ آواز کی رفتار سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55000 فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان طیاروں کی تیاری کا آغاز 1999 میں ہوا تھا اور اس کی پہلی آزمائش 2003 میں کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دیگر ممالک کی دلچسپی کی بنیادی وجہ اس کی قیمت ہے جو کہ امریکی ایف 16 سے 16 سے 18 لاکھ ڈالر کم ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارے فضا میں ری فیولنگ، ڈیٹا لنک، توسیعی الیکٹرانک وارفیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ یاد رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ایک بڑی تعداد پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے میں شامل کی جاچکی ہے۔

The post ایک ایک طیارہ 500 رافیلوں پر بھاری : پاکستان نے زبردست خوبیوں والا نیا جے ایف 17 تھنڈر ڈوئل سیٹ متعارف کروا دیا appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/33YqOt7

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6