پاکستان کے وہ شہر جہاں تعلیمی ادارے کھل گئے ، مگر والدین بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکاری ہیں ۔۔۔۔
سوات(ویب ڈیسک)سوات میں تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں جبکہ مالاکنڈ اور مردان میں بھی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے تمام نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے ہیں۔والدین نے بچوں کو سکول بھیجنے سے انکار کر دیا جبکہ اساتذہ کی بڑی تعداد پر ڈیوٹی پر نہیں پہنچی ہے۔بتایا گیا ہے کہ
جو بچے سکولوں میں آئے انہیں کورونا ایس او پیز کے تحت سکولوں میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔ ماسک اورسینی ٹائزر اور ٹمپریچربھی چیک کیاجارہا ہے۔ ادھر پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ نے کہاہے کہ پارکس،ہوٹل کھول دئے گئے ہیں تو حکومت سکولوں کو بھی کھول دے۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا ہے کہ سوات میں کسی کو تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں ہے،ضلع بھر میں کوئی بھی سکول نہیں کھلے گا،کسی نے سکول کھولنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
The post پاکستان کے وہ شہر جہاں تعلیمی ادارے کھل گئے ، مگر والدین بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکاری ہیں ۔۔۔۔ appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/3g3zalx
No comments