شاہ محمود قریشی کا لب و لہجہ بدل گیا ۔۔۔ سعودی عرب سے تعلقات کے حوالے سے ایک اور حیرت انگیز بیان جاری کردیا
ملتان (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت جلد پاکستان آئے گی، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اچھے ہیں اور اچھے رہیں گے، وزیراعظم کے دورہ کے بعد تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب
کے ساتھ پاکستان کے بڑے اچھے تعلقات ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اچھے رہے ہیں اور اچھے رہیں گے۔ سعودی قیادت بھی پاکستان آئے گی اور ہم بھی سعودی عرب جاتے رہیں گے۔ اس سے قبل رضا ہال ملتان میں42 ویں سالانہ حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج عزاداری اور محرم کے جلوسوں پر پابندی ہے۔وہاں مذہبی آزادی پر بھی قدغن ہے اور عید کی نماز کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بتادیاکہ اب ان کی منزل جبر سے آزادی ہے۔ بھارت نے جس طرح کشمیریوں کی آواز دبائی وہ پوری دنیا نے دیکھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ مسلسل جاری ہے۔کشمیری جفا کشوں نے بھارت کی ہر پیشکش ٹھکرا دی، کشمیریوں نے بھارت کو پیغام دے دیا کہ ہماری منزل آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ آج حضرت امام حسین ؓ کی یاد کورونا سے نجات کے ماحول میں منائی جارہی ہے۔ فرض کریں کہ آج اگرلاک ڈاؤن ہوتا تو کیا صورتحال ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے خدشے کے مطابق آج ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ ہونی چاہیے تھی لیکن اللہ کا کرم ہوا اور آج پاکستان میں 91 فیصد وینٹی لیٹرز خالی ہیں، اسپتالوں میں خصوصی وارڈز پر دباؤ نہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ماہرین کورونا وائرس کنٹرول کرنے پر پاکستان کی کیس اسٹڈی کرنا چاہتے ہیں، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔ خدشہ ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے اس لیے احتیاط کرنا چاہیے۔ کراچی کی صورتحال پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے دعا کریں، آج کراچی والے مشکلات سے دوچار ہیں، وہاں سیوریج ، نکاسی اور پانی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، کراچی میں انتظامیہ نے اپنی تجوریاں بھریں اورشہر کو اس کے حال پر چھوڑ دیا۔کراچی میں کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔
The post شاہ محمود قریشی کا لب و لہجہ بدل گیا ۔۔۔ سعودی عرب سے تعلقات کے حوالے سے ایک اور حیرت انگیز بیان جاری کردیا appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/2YPB5nZ
No comments