Breaking News

چین سے دشمنی میں شدت آگئی ۔۔!! امریکہ نے مصنوعی جزائر کے معاملے پر چینی حکومت کی کمر توڑ کر رکھ دی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے مصنوعی جزائر کے معاملے پر چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ، بحیرہ جنوبی چین میں مصنوعی جزائر کی تعمیر اور ان میں فوجی سہولیات کی فراہمی میں مدد دینے میں کردار ادا کرنے پر،

24 چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔ وزارت تجارت نے یہ اعلان بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ ان کمپنیوں میں چین کے سرکاری ادارے ’چائنا کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی‘ کی ذیلی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ اب یہ کمپنیاں عملاً امریکی کمپنیوں کے ساتھ لین دین نہیں کر سکتیں۔ بیان کے مطابق چین نے سنہ 2013 سے جو جزائر تعمیر کیے ہیں، ان کا مجموعی رقبہ ایک ہزار 200 ہیکٹر سے زائد ہے، اور یہ کہ بلیک لسٹ کی جانے والی کمپنیوں نے ان جزائر کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی انتظامیہ نے مؤقف ظاہر کیا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین کے زیادہ تر حصے میں چین کے بحری دعوے ’مکمل غیر قانونی‘ ہیں۔بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر، امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں پر پابندی پہلی بار عائد کی گئی ہے۔ بدھ ہی کے روز، امریکی وزارت خارجہ نے مصنوعی جزائر کے معاملے سے متعلق چینی افراد پر ویزا کی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ وزارت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ان میں کاروباری منتظمین بھی شامل ہیں۔

The post چین سے دشمنی میں شدت آگئی ۔۔!! امریکہ نے مصنوعی جزائر کے معاملے پر چینی حکومت کی کمر توڑ کر رکھ دی appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/3jnGz16

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6