Breaking News

بریکنگ نیوز: وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

ٹوکیو (ویب ڈیسک) خرابی صحت، جاپانی وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ جاپانی وزیر اعظم خراب صحت کے باعث مستعفی ہوئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شنزو آبے گزشتہ کئی سالوں سے علیل ہیں،

شنزو آبے جاپان کے طویل ترین وزیراعظم رہے۔ آج جاپان کے وزیراعظم شنزوایبی مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا۔جس کے بعد جاپانی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی بھی دیکھی گئی ہے۔ شنزوایبی 2006 سے 2007 تک ایک سال کے لیے جاپان کے وزیراعظم رہے جبکہ ایوان زیریں کے انتخاب میں کامیابی کے بعد دسمبر 2012 میں انہوں نے دوبارہ وزارتِ عظمٰی سنبھالی اور اپنی دوسری کابینہ تشکیل دی۔

The post بریکنگ نیوز: وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/3bboIrp

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6