Breaking News

دھونی ریٹائر ہو گئے، بطور کپتان بھارتی کرکٹر وہ کونسے ریکارڈ ہیں جو کرکٹ کی ڈیڑ سو سالہ تاریخ میں کوئی کرکٹرحاصل نہ کر سکا؟

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دھونی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کیرئیر کے دوران بھرپور سپورٹ فراہم ؎

کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔ مہندرا سنگھ دھونی نے 350 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 10,733 رنز بنائے جبکہ ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 2007ءمیں ٹی 20 ورلڈکپ، 2011ءمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اور 2013ءمیں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیتی جبکہ آخری مرتبہ وہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف ان ایکشن نظر آئے جس میں بھارت کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان 2014ءمیں ہی کر دیا تھا ۔ بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ کیساتھ کھیلنا بہت ہی زبردست رہا، میں نے پورے وقار کیساتھ اور دل کی گہرائیوں سے اس سفر میں آپ کے ہمراہ چلنے کا فیصلہ کیا۔ بہت شکریہ بھارت، جے ہند!“ واضح رہے کہ بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے کیپشن میں دھونی نے لکھا ہے کہ ‘شکریہ! آپ کے مسلسل پیار اور سپورٹ کا شکریہ۔ 19:29 بجے سے مجھے ریٹائرڈ سمجھا جائے‘۔ویڈیو میں دھونی نے اپنے کیریئر کے اتار چڑھاؤ سے متعلق تصاویر کو یکجا کیا ہے جبکہ پس منظر میں ‘میں پل دو پل کا شاعر ہوں’ گانا چل رہا ہے۔ایم ایس دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں۔دھونی نے آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دھونی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020ء کھیل کر ریٹائر ہونا چاہتے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کردیا گیا اور ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔39 سالہ ایم ایس دھونی نے بھارت کی جانب سے 90 ٹیسٹ، 348 ون ڈے اور98 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ۔ سابق بھارتی کپتان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں50.58 کی اوسط سے 10723 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں 38.09 کی اوسط سے 4876 رنز اور اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 37.60 کی اوسط سے 1617 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دنیا کے واحد کپتان ہیں جنھوں نے 3آئی سی سی ٹورنامنٹس اپنی ٹیم کو جتوائے ہیں، دھونی کی کپتانی میں بھارت نے 2007ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، 2011 ء کا 50 اوورز ورلڈکپ اور 2013ء کی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

The post دھونی ریٹائر ہو گئے، بطور کپتان بھارتی کرکٹر وہ کونسے ریکارڈ ہیں جو کرکٹ کی ڈیڑ سو سالہ تاریخ میں کوئی کرکٹرحاصل نہ کر سکا؟ appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/3h2EkQf

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6