Breaking News

پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔!!!پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کروانے کی تیاریاں، حتمی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کروانے کی تیاریاں، میچز کی حتمی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نومبر میں پاکستان سپر لیگ 5 کے بقیہ میچز کا انعقاد کروانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز 11،12 اور 13 نومبر کو کروائے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ2020ء کے تین پلے آف اور فائنل اگلے سال پی ایس ایل 6 سے قبل کرائے جائیں گے۔ ان میچوں سے ٹیمیں اپنی تیاری بھی کریں گی۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک ملتان سلطانز کو فاتح قرار دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ری شیڈولنگ میں پلے آف کھیلنے والی ٹیموں کے پاس دو چانس ہوں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش کرکٹ ٹیم نے زیک کرالی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت چائے کے وقفے تک 184 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے ہیں، زیک کرالی 97 رنز اور جوز بٹلر 24 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روز باﺅل ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 12 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی کامیابی دلا دی اور روری برنز کو 6 کے انفرادی سکور پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 73 کے مجموعی سکور پر گری اور ڈومینک سبلی 22 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ڈی ایچ اے اسلام آباد میں زمین ڈویلپمنٹس کے شاندار منصوبے زمین ایس مال کی تعمیرات کا آغاز ، منصوبے میں سرمایہ کاری انتہائی فائدہ مند ہو گی، پراجیکٹ ڈائریکٹر‘ فہدعارف خواجہکپتان جو روٹ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 29 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ 127 کے مجموعی سکور پر یاسر شاہ نے اولی پوپ کو کلین بولڈ کر دیا جنہوں نے صرف 3 رنز بنائے۔ زیک کرالی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز پر 97 رنز بنائے اور کریز پر موجود ہیں جبکہ جوز بٹلر 24 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے19 اوورز میں 60 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

The post پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔!!!پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کروانے کی تیاریاں، حتمی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا گیا appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/34n94rJ

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6