Breaking News

سکھر میں 16 فٹ لمبا مگر مچھ 8 سالہ بچی کھاگیا, دل دہلا دینے والا واقعہ

سکھر (ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے سکھر میں ایک مگر مچھ 8 سالہ بچی کھا گیا۔صالح پٹ کے علاقے میں نارا کینال کے کنارے پر ایک مگر مچھ 8 سالہ بچی کو نگل گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچی نہر کے کنارے کھیل رہی تھی

اسی دوران مگر مچھ نے اس پر حملہ کیا ،قریب موجود لوگوں نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن مگر مچھ بچی کو نگل گیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق مگر مچھ کی لمبائی 16 فٹ سے بھی زیادہ تھی، وہ بچی کو نگلتے ہی پانی میں غائب ہوگیا۔ دوسری جانب وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ دریا میں 300 سے زیادہ مگر مچھ موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔

The post سکھر میں 16 فٹ لمبا مگر مچھ 8 سالہ بچی کھاگیا, دل دہلا دینے والا واقعہ appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/2PSIJci

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6