پاکستانیوں کے لیے سرکاری نوکری حاصل کرنے کا نادر موقع! ایف آئی اے میں 1 ہزار سے زائد نوکریوں کا اعلان، اپلای کیسے کرنا ہے؟ طریقہ کار جان لیں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں ایک ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا فیصلہ ایف آئی اے کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے،
وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ایف آئی اے مختلف شعبوں میں گریڈ 1 تا 17 کی 930 اسامیوں پر نئی بھرتیاں کرے گی۔ ایف آئی اے میں آفیسر گریڈ 16 اور 17 کی99 اسامیاں بھی خالی ہیں۔گریڈ 16 اور 17 میں افسران کو سرکاری سطح پر رائج طریقے کے تحت بھرتی کیا جائیگا، گریڈ ایک تا 15 کی 831 خالی اسامیوں پر ایف آئی اے اپنے مروجہ طریقہ کار کے تحت بھرتیاں کر سکے گی۔حکومت نے ایف آئی اے کو نئی بھرتیوں کا کام 6 ماہ میں مکمل کرنے کی اجازت دی ہے، وفاقی حکومت نے چند ماہ پہلے بھی ایف آئی اے میں 89 ملازمین و افسران کی بھرتی کی اجازت دی تھی۔
The post پاکستانیوں کے لیے سرکاری نوکری حاصل کرنے کا نادر موقع! ایف آئی اے میں 1 ہزار سے زائد نوکریوں کا اعلان، اپلای کیسے کرنا ہے؟ طریقہ کار جان لیں appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/34uDJ6t
No comments