خیبرپختونخوا اسمبلی کو اڑانے کی دھمکی دینا جے یو آئی کے رکن اسمبلی کومہنگاپڑ گیا
پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا اسمبلی کو اڑانے کی دھمکی پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے جے یو آئی کے رکن اسمبلی مولانا اعصام الدین کومعطل کرتے ہوئے ایوان سے باہر نکال دیا ۔مولانا اعصام الدین کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظورکرلی گئی جس کی عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حمایت کی۔
پیر کے روز جب اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ قبائلی رکن اعصام الدین نے اسمبلی کواڑانے کی دھمکی دی لیکن اسپیکر نے ایکشن نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو کیوں ٹکٹ دیتے ہیں جو اسمبلی کو اڑانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔مسئلہ حل نہ ہونے پر اسمبلی کو اڑانے کی دھمکیاں قابل قبول نہیں، ہمیں خوف آ رہا ہے جو دھمکیاں دیتے ہیں ان کو اسکین کیا جائے۔جے یو آئی کے رکن اسمبلی لطف الرحمان نے کہا کہ ہمارے ممبر نے جذبات میں آکر اسمبلی میں غلط الفاظ استعمال کیے۔ممبر نے جذبات میں علاقے کے مسائل کا تذکرہ کیا۔اس دوران جے یو آئی و ایم ایم اے ارکان نے ایوان میں شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے قرارداد کی منظوری اور مولانا اعصام الدین کو ایوان سے باہر نکالنے کے احکامات پر عمل درآمد رکوانے کی کوشش کی جو اجلاس میں وقفہ کے باعث ناکام ہوگئی بعدازاں جے یو آئی ارکان نے بھی ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔جے یو آئی نے مذکورہ کارروائی کو ناجائز جبکہ حکومت نے بالکل جائز قراردے دیا۔
The post خیبرپختونخوا اسمبلی کو اڑانے کی دھمکی دینا جے یو آئی کے رکن اسمبلی کومہنگاپڑ گیا appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/3jyZc2q
No comments