روس یا چین نہیں بلکہ کونساملک امریکہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا؟ بائیبل کی پیشن گوئی منظر عام پر آگئی
لاہور (ویب ڈیسک) دنیا کی واحد سپر پاور امریکہ اس وقت دنیا پر اپنے کنٹرول کو قائم رکھنے کی سعی ناکام میں مصروف عمل ہے جس کی بدولت دنیا میں نئے اور شدید تنازعات کے باعث جہاں انسانی آبادی خطرات سے دوچار ہو چکی ہے وہیں خود امریکہ کا وجود بھی خطرات سے دوچار ہے۔
دنیا میں نئے نئے بلاک بنتے نظر آرہے ہیں اور اسلامی دنیا سمیت دنیا کے دیگر ممالک اپنے اپنے مفادات کے تحت ان بلاکس میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔ انہی عالمی حالات حاضرہ کے دوران امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ریورسائیڈ کے پادری گریگ لوری کی ایک پیشگوئی نے امریکہ میں کھلبلی مچا دی ہے۔ پادری گریگ لوری کے مطابق آنے والے دنوں میں شمالی کوریا، امریکہ کو دنیا کے نقشے سے مٹا دے گا۔ بائبل کے مطابق قیامت کے قریب آکر امریکہ سپر طاقت نہیں رہے گا اور رہے گا اور دیگر کئی قومیں اس وقت کی بڑی طاقتیں ہوں گی۔“گریگ لوری کا مزید کہنا تھا کہ ”بائبل میں قیامت کے متعلق جتنا کچھ بیان کیا گیا ہے ان سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ قیامت سے قبل امریکہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ شمالی کوریا کا اس میں مخصوص ذکر نہیں ہے تاہم ایران کے متعلق کچھ اشارے موجود ہیں۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ قیامت سے فوری پہلے کے عالمی منظرنامے میں ایران موجود ہو گا تاہم ایران اور شمالی کوریا میں کئی چیزیں مماثل ہیں اور میرا ماننا ہے کہ یہ شمالی کوریا ہے جو امریکہ کو صفحہ ہستی سے مٹائے گا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ قیامت سے قبل امریکہ دنیا کے نقشے پر موجود ہو لیکن میں امریکہ کو کسی بڑے ایٹمی تصادم کی زد میں آتے بھی دیکھ رہا ہوں۔“
The post روس یا چین نہیں بلکہ کونساملک امریکہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا؟ بائیبل کی پیشن گوئی منظر عام پر آگئی appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/2Dr3VUe
Post Comment
No comments