اُمت مسلمہ کیلئے پریشان کُن خبر:
دبئی (ویب ڈیسک) یو اے ای اور اسرائیل کے مابین مفاہمت کا معاہدہ طے پانے کے بعد گزشتہ روز اسرائیل سے آنے والی پہلی پرواز ایل ال971 ابوظہبی پہنچ گئی جس کا استقبال متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ شخصیات نے کیا۔ ایل ال فلائٹ 971 کی خاص یہ تھی کہ یہ پہلی اسرائیلی کمرشل پرواز تھی، دوسرا یہ
کہ اس پرواز کو سعودی عرب کی فضائی حدود کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسرائیل سے متحدہ عرب امارات آنے والی اس پہلی کمرشل پر فلائٹ کو دیئے گئے مخصوص نمبر کے علاوہ اس پر “کیرات گیت” کے مخصوص الفاظ درج تھے جن کا بظاہر کوئی مطلب معلوم نہیں ہوتا مگر ان حروف کی تاریخی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ کیرات گیت صیہونی ریاست اسرائیل کی ایک یہودی بستی ہے جو 1949 میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی کے ایک دیہی علاقے “المنشیہ” کو تباہ کر کے بنائی تھی، اس دیہات میں اسرائیلی فوج کے آپریشن میں 76 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ الفاظ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔اسرائیل اپنے راستے کے کانٹے چن رہا ہے، ممکن ہے کہ کل کلاں اسرائیل امریکہ کے ساتھ ملکر ان عرب ممالک کے ساتھ بھی وہی سلوک کرے جو اس نے فلسطینیوں کے ساتھ کیا۔
The post اُمت مسلمہ کیلئے پریشان کُن خبر: appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/3bl3AiI
No comments