PCBنے سابق کپتان محمد یوسف اور آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں
لاہور(ویب ڈیسک) نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار کرنے کا عزم، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 سابق کرکٹرز محمد یوسف اور عبدالرزاق کو ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچنگ پینل میں شامل کرلیا۔ پی سی بی کے مطابق محمد یوسف بطور بیٹنگ کوچ اور عبدالرزاق بطور بولنگ کوچ فرائض انجام دیں گے۔
محمد یوسف کو 373 جبکہ عبدالرزاق کو 343 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ عابد علی کیورن کے ہاتھوں برنس کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے111 گیندوں میں 60 رنز اسکور کیے۔ چوتھی وکٹ 117 رنز پر اسد شفیق کی گری جنہوں نے 5 رنز بنائے۔ 24 ویں اوور میں میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور اس دوران ہی کھانے کا وقفہ کیا گیا۔ کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنالیے تھے۔ ٹیم کی پانچویں وکٹ 120 کے اسکور پر گری، کرکٹر فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ 11 برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تاہم وہ بغیر رن بنائے ووکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ انہوں نے آخری بار 2009ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ٹیم نے 45.4 اوورز کھیلے، بابراعظم 25 اور محمد رنز4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کی جگہ سیم کرن اور زیک کرالی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
The post PCBنے سابق کپتان محمد یوسف اور آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/2DUnu7D
No comments