اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، بھارتی عدالت نے مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کی سازش کا پردہ فاش کر دیا
ممبئی (این این آئی)ممبئی ہائیکورٹ نے تبلیغی جماعت کے ارکان پر کورونا وائرس پھیلانے کی ایف آئی آر منسوخ کردی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ مہاراشٹر کی سیاسی حکومت عالمی وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے
میں ناکام رہی۔عدالت نے اس حولے سے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی ناکامی پر تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی ہے۔تبلیغی جماعت نے مقدمے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، مقدمے کو عدالت نے فضول قرار دے کر خارج کردیا ہے۔
The post اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، بھارتی عدالت نے مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کی سازش کا پردہ فاش کر دیا appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/2QpXxPT
No comments