علی محمد خان نے اسرائیل کو عرب مملک کیطرف سے تسلیم کرنے پر سخت ردعمل دے دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسرائیل پاکستان کا دشمن نمبر ون تھا ہے اور رہے گا جب تک قبلہ اول آزاد اور فلسطینیوں کو انکا حق نہیں ملتا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما وفاقی وزیر نے اسرائیل کو عرب ملک کی طرف سے تسلیم کرنے کے حوالے سے اپنا سخت ردعمل دیا ہے۔
علی محمد خان نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ یہ بات کان کھول کرسن لیں کہ پاکستان اسرائیل پاکستان کا دشمن نمبر ون تھا ہے اور رہے گا جب تک قبلہ اول آزاد اور فلسطینیوں کو انکا حق نہیں ملتا۔ علی محمد خان نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ اسرائیل پاکستان کا دشمن نمبر۱ہے اس میں کسی کو کوئ شک نہیں ہونا چاہئے۔ کوئ اس کو تسلیم کرے یا نہ کرے اس سے ہمارے اُصولی موقف پہ کوئ فرق نہیں پڑتا۔ علی محمد خان نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ جب تک فلسطینوں کو ان کا حق نہیں ملتا اور مسجد اقصیٰ آزاد نہیں ہوتا۔ اسرائیل دشمن ۱ تھا، اسرائیل دشمن نمبر ۱ہے، اور اسرائیل دشمن نمبر ۱رہے گا۔ وفاقی وزیر کے ٹوئٹ پر صارفین خوب سراہا اور رد عمل دیا۔ زاہد حسین نامی صارف نے لکھا” ماشاءاللہ”۔ اے بی خان نے لکھا کہ ” عربوں کی منافقت کو سمجھو”۔ کلیم اللہ اخونزادہ نے لکھا کہ اسرائیل کوئی تسلیم کرے یا نہ کرے موجودہ حکومت نے بھرپور کوشش کی تھی جس کا حصہ ڈائیلاگ پے خود کو خوش فہمی میں رکھنے والا آج عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتا ہے”۔
The post علی محمد خان نے اسرائیل کو عرب مملک کیطرف سے تسلیم کرنے پر سخت ردعمل دے دیا appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/3fYdG9R
No comments