اتحادیوں میں اضافہ۔۔!! امارات سرائیل تعلقات بحال، بحرین اور عمان کے بعد ایک اور اسلامی ملک اسرائیل کو پیارا ہوگیا، اُمت مسلمہ غم سے نڈھال
یروشلم (ویب ڈیسک) اتحادیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ۔ کیا مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال ہونے والے ہیں؟اسرائیل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کر دیا۔ جس کے مطابق متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے بعد مراکش کے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر آنے والے ہیں،
مراکش کے پہلے ہی اسرائیل کے ساتھ سیاحتی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ اسرائیلی رپورٹ کےمطابق، بحرین اورعمان بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں متحدہ عرب امارات کی پیروی کر سکتے ہیں، دونوں ممالک نے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل نے براہ راست ٹیلیفون سروس کا آغاز کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی ہم منصب غابی اشکنازی نے ٹیلیفون لنک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔ گزشتہ ہفتے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا جس بعد مشرقی وسطیٰ کے دونوں اہم ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آسکیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل مغربی کنارے میں واقع فلسطین کے ان علاقوں پر دعویٰ سے دستبردار ہوگا جنہیں وہ ضم کرنا چاہتا تھا۔ شیخ محمد بن زایدالنہیان نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ اسرائیل مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گا۔ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسرا خلیجی عرب ملک بن گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور یو اے ای میں تاریخی امن معاہدہ ہو گیا۔ اسرائیل اور عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملیں گے۔
The post اتحادیوں میں اضافہ۔۔!! امارات سرائیل تعلقات بحال، بحرین اور عمان کے بعد ایک اور اسلامی ملک اسرائیل کو پیارا ہوگیا، اُمت مسلمہ غم سے نڈھال appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/2Cx1grF
No comments