Breaking News

یہ تو ہونا ہی تھا۔!! سعودی عرب سے کن پاکستانیوں کی دولت ضبط کرلی جائے گی؟ سعودی حکومت نے اعلان کردیا

اض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں تارکین وطن کسی مقامی شہری کے نام سے اپنے کاروبار چلا رہے ہیں، جو کہ قانون کی رُو سے سراسر ناجائز ہے اور ایسے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تارکین اور ان کے سعودی سہولت کاروں کو سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آئے روز تستر تجاری (تجارتی پردہ پوشی) کے جُرم میں کئی افراد کو سزائیں سُنائی جا رہی ہیں۔ سعودی عرب میں سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کی پردہ پوشی کا نیا قانون جاری کیا گیا ہے۔ نئے قانون کی دفعہ 10 میں وضاحت کی کی گئی ہے کہ عدالت سے تجارتی پردہ پوشی کا حتمی فیصلہ جاری ہوجانے پر غیرقانونی طریقے سے حاصل کردہ دولت ضبط کرلی جائے گی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کہ اگر کوئی سعودی شہری اپنے نام سے کسی غیرملکی کو کاروبار کرا رہا ہو اور اس کاروبارسے سعودی یا غیرملکی کوآمدنی ہورہی ہو۔ اگرغیرقانونی طریقے سے کمائی گئی اس دولت کوقانونی مو شگافیوں کی وجہ سے ضبط کرنے کی کوئی سبیل نہ ہو تو ایسی صورت میں یہ معاملہ عدالت میں لے جایا جائے گا۔عدالت کی جانب سے تجارتی پردہ پوشی کا حتمی فیصلہ ہوجانے پر غیرقانونی دولت ضبط کرلی جائے گی۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مملکت میں ایک مقامی شخص کے نام سے ذاتی کاروبار چلانے والے پاکستانی کو گرفتار کر لیا گیا اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے بعد اُسے ڈی پورٹ بھی کیا جا چکا ہے۔

The post یہ تو ہونا ہی تھا۔!! سعودی عرب سے کن پاکستانیوں کی دولت ضبط کرلی جائے گی؟ سعودی حکومت نے اعلان کردیا appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/3gv1TAb

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6