امریکی ٹی وی میزبان نے ٹرمپ کو اُلو قرار دیدیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث کا آغاز
واشنگٹن (آن لائن) امریکی ٹی وی میزبان ٹامی لہرن نے صدر ٹرمپ کی تعریفوں میں پل باندھتے ہوئے فرط جذبات میں انہیں ’الو‘ کہہ ڈالا۔بی بی سی کے مطابق ٹامی لہرن نے صدارتی انتخابات 2020 میں امریکہ میں مقیم انڈین شہریوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالنے کی نصحیت کرتے ہوئے بنائی گئی اپنی تازہ ترین ویڈیو میں صدر ٹرمپ کو ’الو‘ کی طرح عقل مند قرار دیا۔بس پھر کیا تھا یہ ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی۔ ٹامی لہرن نے تو شاید ایسا غلطی سے ہی کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کو بحث کے لیے ایک نیا اور شاید انتہائی
دلچسپ موضوع ضرور مل گیا اور وہ دھڑا دھڑ ٹویٹس کرنے لگے۔واضح رہے کہ مختلف زبانوں میں ایک ہی محاورے یا علامت کے مختلف معنی ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہاتھ سے کیے گئے ایک جیسے اشاروں کے بھی مختلف معنی لیے جاتے ہیں۔اسی طرح اردو اور ہندی زبان میں لفظ الو کو زیادہ تر کسی ایسے شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو بیوقوف ہو تاہم ہندو مذہب کے بہت سے ماننے والوں کا یہ خیال ہے کہ یہ پرندہ خدا سے وابستہ ہے اور خوشخالی اور دولت کا ذریعہ ہوتا ہے۔
The post امریکی ٹی وی میزبان نے ٹرمپ کو اُلو قرار دیدیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث کا آغاز appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/2YDQ1ps
No comments