Breaking News

متحدہ عرب امارات سے معاہدہ ہوتے ہی اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘کا ڈائریکٹر کہاں پہنچ گیا ؟

دبئی(ویب ڈیسک )اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں ممالک میں قربتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے کے تحت اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘کا ڈائریکٹر یوسی کوہن بھی متحدہ عرب امارت پہنچ گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارت نے موساد کے ڈائریکٹر کی

آمد کی تصدیق کی ہے ۔ متحدہ عر ب امارات کے سیکیورٹی ایڈوائزرتہنون بن زیاد نے یوسی کوہن سے ملاقات کی ۔اس موقع پر امارتی سیکیورٹی ایڈوائزر نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر یوسی کوہن کی تعریف کی ۔ملاقات میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر بات چیت ہوئی ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جہاں گزشتہ روز انہوں نے دارالسلطنت ریاض میں اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس دورے کے متعلق اب عالمی خبررساں ایجنسی ’رائٹر‘نے حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر سعودی عرب نے جو پالیسی اختیار کی تھی، اس پر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کچھ کشیدگی در آئی تھی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس دورے کا مقصد اسی کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔سب مجھے ایک ایک دھڑکن دیں رپورٹ کے مطابق پاکستان آرمی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ بنیادی طور پر فوجی امور سے متعلق تھا۔“ لیکن پاکستانی فوجی اور حکومتی عہدیداروں نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”جنرل باجوہ اپنے اس دورے کے دوران کشمیر کے معاملے پر دونوں ملکوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کو بھی کم کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ اگر یہ کشیدگی باقی رہتی ہے تو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔“رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے بار بار مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ رکھے جس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔ پاکستان کے اس مطالبے پر سعودی حکومت جھنجھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور وقت سے پہلے ہی پاکستان کو دیا گیا2ارب ڈالر قرض واپس مانگ لیا تھا۔

The post متحدہ عرب امارات سے معاہدہ ہوتے ہی اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘کا ڈائریکٹر کہاں پہنچ گیا ؟ appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/2CDQccj

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6