کم عمر ملزمان کے لیے جیل میں بڑی اور ناقابل یقین تبدیلی ، جان کر ہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ میں کم عمر ملزمان کےلئےالگ حراستی مقامات بنانےکی قرارداد منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کم عمر ملزمان کے لیے الگ حراستی مراکز قائم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جو منظور کر لی گئی۔قرارداد م
یں کہا گیا ہے کہ کم عمر ملزمان کو حراست کے لئے بالغ ملزمان سے الگ رکھا جائے اور کم عمر ملزمان کے لیے علاحدہ مراکز بنائے جائیں۔ایوان میں مذہبی اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کا بل2020 پیش کیا گیا جو منظور کر لیا گیا جب کہ سینیٹ نے اسلام آبادہائی کورٹ ترمیمی بل2020 بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا، بل کےتحت اب ججزکی تعیناتی آئین کےآرٹیکل193 کی شق دوکےتحت ہوگی سینیٹ میں مجموعہ ضابطہ فوجداری1898میں مزیدترمیم کا بل پیش کیا گیا، بل جاوید عباسی نے پیش کیے، چیئرمین سینیٹ نےمتعلقہ قائمہ کمیٹی کوبھجوادیئے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریف خاندان کے مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں ترجمانوں کا اجلاس ہوا، پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف قوانین منظوری سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کو موثر طور پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کی، نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔عمران خان نے کہا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں اب پوری توجہ بہتر معاشی اشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت،ماشااللہ درست راہ پر گامزن ہے، جولائی2019 میں613 ملین ڈالر خسارہ ہوا، جون2020 میں 100 ملین ڈالرخسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی۔
The post کم عمر ملزمان کے لیے جیل میں بڑی اور ناقابل یقین تبدیلی ، جان کر ہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/34rG4ix
No comments