Breaking News

امریکہ : ‘ڈیموکریٹس کی نامزدکردہ نائب صدر کی خاتون امیدوارکمالاہیرس کا بھارت سے کیا تعلق ہے اور۔۔۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والا انکشاف

سان فرانسیسکو(ویب ڈیسک) امریکا کے صدارتی انتخابات ڈیموکریٹس کی جانب سے سامنے آنے والی نائب صد کی امیدوارکمالاہیرس مکمل طور پر سیاہ فام نہیں ہیں ان کی والدہ کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا جبکہ والد جمیکا سے‘ کیلی فورنیا میں پیدا ہونے والی کمالا ہیرس کی 2004 سے 2011 کے دوران دو مرتبہ

سان فرانسیسکو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل رہی تھیں جس کے بعد 2011 سے 2017 کے دروان دومرتبہ کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل منتخب ہوئی تھیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی نہ صرف پہلی خاتون تھیں بلکہ گنجان ریاست کی پہلی غیرسفید فام اٹارنی جنرل بھی تھیں.جنوری 2017 میں انہوں نے کیلیفورنیا کے جونیئر امریکی سینیٹر کے طور پر حلف اٹھایا اور جنوبی ایشیائی پس منظر رکھنے والی پہلی خاتون بن گئی تھیں اور اسی طرح امریکی تاریخ میں کیرول موسیلے براﺅن کے بعد دوسری سیاہ فام خاتون بن گئی تھیں. کمالا ہیرس 2008 میں آنے والے مالی بحران کے دوران کئی خاندانوں کے دفاع پر اکثر فخر کا اظہار کرتی ہیں جہاں انہوں نے بڑے بڑے مقدمات کا سامنا کیا خود کو متوسط طبقے کی نمائندہ قرار دینے والی کمالا ہیرس پولیس کے ظلم اور سیاہ فارم غیر مسلح افراد کے قتل کی بھرپور مذمت کرتی ہیں.کمالا ہیرس 2016 میں کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹس کی سینیٹر منتخب ہوئیں اور وہ امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والی دوسری سیاہ فارم خاتون سینیٹر بن گئیں بعد ازاں 2019 میں امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹس کے امیدوار کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ٹوئٹر میں جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کمالا ہیرس نے کہا تھا کہ ہمارے ملک کا مستقبل آپ اور دیگر لاکھوں افراد پر منحصر ہے جو ہماری امریکی اقدار کے لیے ہماری ا?وازیں بلند کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے میں امریکا کے صدر کے منصب کے لیے مہم چلارہی ہوں.امریکا کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سینیٹر کمالا ہیرس کو اپنے نائب کے طور پر مقابلے کے لیے منتخب کرلیا ہے، جو عہدے کے لیے پہلی سیاہ فا م خاتون امیدوار ہیں.

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں گزشتہ کئی مہینوں سے جاری نسلی فسادات اور سیاہ فارم شہریوں کے احتجاج کے بعد جوبائیڈن نے کمالا ہیرس کو نائب صدر کے لیے ڈیموکریٹس کا ٹکٹ دے دیا ہے.سینیٹر کمالا ہیرس اس منصب کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے والی پہلی افریقی اور ایشین نژاد خاتون بھی ہیں کیلی فورنیا سے منتخب سینیٹر 55 سالہ کمالا ہیرس براہ راست صدارتی امیدوار کے لیے مہم چلاچکی ہیں لیکن پارٹی نے جوبائیڈن کو امیدوار چن لیا تھا اور اب 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ان پر نائب صدر کے امیدوار کے طور پر اعتماد کیا گیا.جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر کمالا ہیرس کے بارے میں کہا کہ نڈر فائٹر اور ملک کی ایک بہترین عوامی خدمت گار ہیںدوسری جانب کمالا ہیرس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جوبائیڈن امریکا کے شہریوں کو مقام دلاسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی ہمارے لیے لڑتے ہوئے گزاری ہے. مہم انتظامیہ کے مطابق جوبائیڈن اور کمالا ہیرس ایک ساتھ آبائی شہر ولمنگٹن کے علاقے ڈیلاویئر میں تقریب میں شریک ہوں گے کمالا ہیرس افریقی نژاد امریکیوں کو ڈیموکریٹس کے لیے متحرک کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے جو ان کے حلقے کے سب سے اہم ووٹر ہیں کیونکہ گزشتہ انتخاب میں سیاہ فا م ووٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث ہیلری کلنٹن کو ٹرمپ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.کمالا ہیرس کو نائب صدر کا امیدوار بنانا بھی دلچسپ امر ہے کیونکہ صدارتی امیدوار سابق سیاہ فارم امریکی صدر باراک اوباما کے نائب تھے اور اب انہوں ایک سیاہ فا م خاتون کو نائب صدر کے امیدوار کے طور پر منتخب کرلیا ہے. جوبائیڈن کے نائب کے لیے خود کو امیدوار تصور کرنے والی دیگر متعدد سیاہ فا م خواتین نے بھی کمالا کو بہترین نمائندہ قرار دیا‘سیاہ فا م امریکی خاتون ویل ڈیمنگز کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسی سیاہ فا م خاتون کو اس منصب کے لیے نامزد کرنے سے امریکا پر میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے.سابق صدر باراک اوباما نے ٹوئٹر میں کہا کہ انہوں نے اپنا کیریئر ہمارے آئین کے دفاع میں گزارا ہے اور حقوق کے لیے لڑتی رہی ہیں، ہمارے ملک کے لیے آج ایک اچھا دن ہے. دوسری جانب ری پبلکن نے کمالا ہیرس کو نسل پرست کے طورپر دکھانے کی کوششیں شروع کردی ہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں ایک بریفنگ میں کمالا کے بارے میں کہا کہ وہ انتہائی خطرناک اور بدتمیز ہیں جبکہ میرے خلاف ناکام صدارتی امیدوار تھیں.

The post امریکہ : ‘ڈیموکریٹس کی نامزدکردہ نائب صدر کی خاتون امیدوارکمالاہیرس کا بھارت سے کیا تعلق ہے اور۔۔۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والا انکشاف appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/2DFyA0t

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6