Breaking News

بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور اسلامی ملک نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا، امت مسلمہ کو جنجوڑ کر رکھ دینے والی خبر

سوڈان (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور اسلامی ملک نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا، افریقی اسلامی ملک سوڈان کے ترجمان وزارت خارجہ نے اسرائیل کیساتھ روابط قائم ہونے کی تصدیق کر دی، سفارتی تعلقات کی قیام کیلئے جلد مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی اسلامی ملک

سوڈان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔جاری بیان میں ترجمان سوڈانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکام کیساتھ روابط قائم ہیں۔ اس وقت دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ سوڈان کے پاس اسرائیل سے دشمنی قائم رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔دونوں ممالک کے درماین سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ امکان ہے کہ اس سلسلے میں اگلے سال باقاعدہ مذاکرات ہوں گے۔واضح رہے کہ سوڈان کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے علاوہ مزید اسلامی مملک اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ان اسلامی ممالک میں خلیجی ممالک شامل ہیں۔ تاہم اس وقت متحدہ عرب امارات کے بعد سوڈان وہ پہلا اسلامی ملک ہے جس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار ہے۔

The post بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور اسلامی ملک نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا، امت مسلمہ کو جنجوڑ کر رکھ دینے والی خبر appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/3aC5lYh

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6