قوم کی دبنگ بیٹی ’’ملیحہ ہاشمی‘‘ نے بھارتی چینل پر بیٹھ کر مودی کے چیلوں کو سبق سکھا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی صحافی اور تجزیہ نگار، ملیحہ ہاشمی نے بھارتی چینل پر بیٹھ کر مودی کے وفاداروں کو سبق سکھا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے CPEC (چین اور پاکستان کی معاشی راہداری) کا ترقیاتی منصوبہ اپنے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوا ہے،
تب سے مودی اور تمام پاکستان دشمن عناصروں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔جب بھارت کی جانب سے بلوچستان پر فقرے کسے گئے اور الزام عائد کیا گیا کہ بلوچستان کے لوگ خوش نہیں تو ملیحہ ہاشمی نے انہیں یاد دلایا کہ جو کچھ بھارت اتنے سال بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی غرض سے کرتا آیا ہے،بلخصوص جب سے کلبھوشن یادیو نامی بھارتی جاسوس، جو کہ “حسین مبارک پٹیل” کے نام کا جعلی پاسپورٹ لئے بلوچستان میں پھرتا اور بدامنی کے منصوبے بناتا پکڑا گیا تھا، تب سے پاکستان کو کوئی شک نہیں رہا کہ اس سارے فساد کے پیچھے کون ہے۔ اور اب بلوچستان اللہ کے فضل سے ترقی کے راستے پر نکل چکا ہے، دشمن کوئی نئی اسکیم سوچیں۔ پرانے حربے اب ناکام ہو گئے۔ ملیحہ ہاشمی نے مزید یہ بھی کہا کہ بھارت اپنی عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے، جیسے پاکستان نے حال ہی میں اپنے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہر خاندان کو دس لاکھ روپے تک کی مالیت کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔
I shared on Indian Channel @News18India as to how #CPEC & other projects have EMPOWERED #Pakistan
الحمداللہ، پاک فوج اور حکومت نےمل کر بلوچستان میں تمام بدامنی پھیلاتےعناصر کا صفایا کردیا
عمران خان دور میں نہ کسی "کلبھوشن" کی جرات ہے، نہ ہوگی انشااللہ کہ میں قدم رکھے pic.twitter.com/Cr9ZOaDy3A
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) August 27, 2020
The post قوم کی دبنگ بیٹی ’’ملیحہ ہاشمی‘‘ نے بھارتی چینل پر بیٹھ کر مودی کے چیلوں کو سبق سکھا دیا appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/3b6wNNT
No comments