بریکنگ نیوز : امریکا نشانِ عبرت بن گیا۔۔!! ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا، عالمی منظر نامے میں اچانک تہلکہ خیز تبدیلی
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کو شکست، سلامتی کونسل نے ایران پر مزید پابندیوں کا مطالبہ مسترد کردیا۔ امریکا کو ایک اور سفارتی محاذ پر منہ کی کھانا پڑی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر مزید سخت پابندیوں کامطالبہ مسترد کردیا ہے،جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر دوبارہ پابندیوں کی
درخواست سلامتی کونسل نے مسترد کردی۔ سلامتی کونسل کے مطابق وہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کے امریکی مطالبہ پر مزید کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے،ایران پر اسلحہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذکیلئے امریکا کو ایک ہفتے میں سلامتی کونسل میں دوسری سفارتی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اقوام متحدہ میں انڈونیشیا کے سفیر ڈیان ٹریانسیاہ جانی نے مغربی ایشیا پر کونسل کے ہونے والے اجلاس کے دوران کہا کہ انڈونیشیا اگست سے سلامتی کونسل کی سربراہی کر رہا ہے۔ ڈیان نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔ سیکیورٹی کونسل کے صدر کے ایران پر مزید پابندیوں کے حوالےسے بیان پر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اس کے مخالف ممالک پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ مجھے اس بات کو واضح کرنے دیا جائے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو اس معاملے میں لمیٹڈ کمپنی کے ساتھ کھڑے ہونے میں کوئی خوف نہیں، مجھے صرف اس بات کا افسوس ہے کہ سلامتی کونسل کے دیگر ممبران اپنا راستہ کھو چکے ہیں اور اب وہ خود دہشتگردوں کی کمپنی میں تلاش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ میں ایک خط پیش کیا تھا جس میں ایران پر عالمی پابندیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ امریکا نے اپنے خط میں ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کی نیو کلیئر ڈیل کی خلاف ورزی کی جس کے تحت تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا تھا اور اس کے بدلے اسے عالمی پابندیوں میں ریلیف فراہم کیا جانا تھا۔
The post بریکنگ نیوز : امریکا نشانِ عبرت بن گیا۔۔!! ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا، عالمی منظر نامے میں اچانک تہلکہ خیز تبدیلی appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/3loWu12
No comments