پہلے اپنے گریبان میں جھانکو۔!! حامد میر میدان میں آگئے تُرکوں کو آئینہ دکھا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ ترکی پہلے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کرے اس کے بعد کسی دوسرے ملک پر اعتراض کرے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر کا کہنا تھا کہ ” ترکی کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات
پر اعتراض کرنے سے پہلے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کا جواز پیش کرنا چاہئیے یہ تعلقات 1949 میں قائم ہوئے ترکی پہلے خود اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرے پھر دوسروں پر اعتراض کرے اور اگر ایسا نہیں کر سکتا تو پھر خاموش رہے۔” خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہونے پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ فلسطین کے خلاف اقدام بآسانی نہیں نگلا جا سکتا۔ اب جب فلسطین ابوظہبی میں اپنا سفارتخانہ بند کر رہا ہے یا عملہ واپس بلا رہا ہےتو میں نے اپنے وزیرخارجہ سےکہا ہےکہ ہم بھی ایسا کرسکتے ہیں کیونکہ ہم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑےہیں۔ فلسطین کسی کو کبھی نگلنےدیا ہے نہ نگلنےدیں گے۔
فلسطین کے خلاف اقدام بآسانی نہیں نگلا جا سکتا۔ اب جب فلسطین ابوظہبی میں اپنا سفارتخانہ بند کر رہا ہے یا عملہ واپس بلا رہا ہےتو میں نے اپنے وزیرخارجہ سےکہا ہےکہ ہم بھی ایسا کرسکتے ہیں کیونکہ ہم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑےہیں۔ فلسطین کسی کو کبھی نگلنےدیا ہے نہ نگلنےدیں گے۔ صدر ایردوان pic.twitter.com/8V0j7ke3hs
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) August 14, 2020
The post پہلے اپنے گریبان میں جھانکو۔!! حامد میر میدان میں آگئے تُرکوں کو آئینہ دکھا دیا appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/2DXFy0P
No comments