Breaking News

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔۔!!! متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہی سعودی عرب کے ساتھ مل کر کونسا کام شروع کردیا ؟ پوری مسلم امہ کے لیے پریشان گھڑی

ابوظہبی (ویب ڈیسک)اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا عندیہ دیدیا، تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے معاہدے کے بعد براہِ راست پروازیں چلانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب اماراتْ

کے ساتھ براہِ راست پروازوں کی بحالی کی تیاری کی جا رہی ہے اور یہ پروازیں سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزریں گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے میں پروازیں چلانا بھی شامل ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پین گورین ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب سے دبئی اور ابوظہبی کے لیے براہِ راست فلائٹس چلائی جائیں گی جس کے بعد پروازوں کا متوقع دورانیہ تین گھنٹے رہ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ سیاحت اور سرمائیہ کاری کے کئی مواقع دیکھ رہے ہیں۔پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں مذاکرات کے لیے اسرائیل کا ایک وفد آئندہ چند ہفتوں میں متحدہ عرب امارات جانے کی توقع ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدے کے بعد فون پر رابطے پر بحال ہوگئے ہیں اور پہلے سے بند ویب گاہیں کھول دی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے تزویراتی ابلاغ ہند العتیبہ نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب گابی اشکنازی نے دونوں ملکوں کے درمیان فون رابطے کا افتتاح کیا ۔اسرائیل اور یو اے ای میں فون روابط کی بحالی کے ساتھ ہی بعض ویب گاہیں بھی ان بلاک کردی گئیں۔اسرائیل کی خبری ویب گاہ دا ٹائمز آف اسرائیل بھی یواے ای میں آن لائن دستیاب تھی۔اس سے پہلے اماراتی حکومت نے اس ویب گاہ کو ملک میں بلاک کررکھا تھا۔

The post وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔۔!!! متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہی سعودی عرب کے ساتھ مل کر کونسا کام شروع کردیا ؟ پوری مسلم امہ کے لیے پریشان گھڑی appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/2YcNdPF

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6