Breaking News

اسے کہتے ہیں غیرت مند اسلامی ملک ۔۔۔!!!امریکا کے تمام تر دباو کے باوجود سعودی عرب کے بعد ایک اور خلیجی اسلامی ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا

بحرین (ویب ڈیسک) امریکا کے تمام تر دباو کے باوجود سعودی عرب کے بعد ایک اور خلیجی اسلامی ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا، بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ہوئی ملاقات میں تمام دباو مسترد کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست

کے قیمت کے مطالبے پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے بعد مزید اسلامی ممالک نے امریکا کا دباو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے بعد پہلے مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، اور اب خلیجی اسلامی ملک بحرین نے بھی واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کے دوروں کے سلسلے میں بحرین کا دورہ کیا گیا۔مائیک پومپیو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر کا پیغام پہنچایا۔ اس پر بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے مائیک پومپیو کے سامنے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

The post اسے کہتے ہیں غیرت مند اسلامی ملک ۔۔۔!!!امریکا کے تمام تر دباو کے باوجود سعودی عرب کے بعد ایک اور خلیجی اسلامی ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/2Ev7Tf9

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6