پلیٹ لیٹس کی کمی سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں ؟ اور کیا نواز شریف سچ میں بیمار تھے یا ڈرامہ تھا؟ سروسز ہسپتال کے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا
کراچی (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت نے العزیز یہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد ازاں ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہائیکورٹ کی جانب سے انہیں چار ہفتوں کی ضمانت پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی گئی تھی ، نواز شریف لاہور میں کئی روز تک سروسز ہسپتال میں
پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث زیر علاج بھی رہے لیکن اس وقت وہ لندن میں زیر علاج ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اس وقت حکومت کی جانب سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر مبینہ طور پر شبے کا اظہار کیا جارہاہے ۔نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم تھے یا نہیں اس حوالے سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا علاج کرنے والے معروف ماہر امراض خون ڈاکٹرطاہر شمسی نے طبی نکتہ نگاہ سے بتایا ہے کہ پوٹیشئم ای ڈی ٹی اے (EDTA) خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار کو چانچنے کیلئے خون کا سیمپل ایک ٹیوب میں لیا جاتا ہے جس میں ای ڈی ٹی اے نام کا کیمیکل خون کو جمنے سے روکنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ پاکستان میں تمام مستند لیبارٹریوں میں بیکٹن ڈکسن نامی مشہورکمپنی کی تیار کردہ ای ڈی ٹی اے ٹیوب استعمال کی جاتی ہیں۔ اس میں 1.8 فیصد ای ڈی ٹی اے استعمال کیا جاتا ہے جو بین الاقوامی معیار کی عین مطابق ہے۔یہ ٹیوب ملکی سطح پر مقامی لیباریٹریاں نہیں بناتیں اور نہ ان درآمد شدہ ٹیوب کے اندر بیرونی طور پر ای ڈی ٹی اے نامی کیمیکل داخل کیا جاتا ہے۔ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ ای ڈی ٹی اے کی وجہ سے پلیٹ لیٹس کی تعداد مصنوعی طور پر کم ہوگئی ہے لیکن اس کے برخلاف ایک بیمار شخص جس کے پورے پلیٹ لیٹس کی شدید کمی کی وجہ سے جسم پر نیل پڑے ہوں دانتوں اور مسوڑھوں سے خون جاری ہو اور ٹانگوں پر سرخ رنگ کے دھبے ہوں تو پلیٹ لیٹس کی کمی کی رپورٹ درست تسلیم کی جاتی ہے۔
The post پلیٹ لیٹس کی کمی سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں ؟ اور کیا نواز شریف سچ میں بیمار تھے یا ڈرامہ تھا؟ سروسز ہسپتال کے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا appeared first on Markhor TV.
from Markhor TV https://ift.tt/32tAI3M
No comments