Breaking News

اب بھی کہو معاہدہ نہیں ہوا : نواز شریف 450 ارب روپے دے کر باہر گئے ، کچھ روز قبل مزید کتنی رقم خزانے میں جمع کروائی ؟ ہر کوئی تبدیلی زندہ باد کے نعرے لگانے لگا

لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف کو قید سے نکال کر برطانیہ بھیج دیا گیا۔ (جو سوئے دار سے نکلے تو کوئے یار چلے )مریم نواز ضمانت پر جاتی امرا منتقل کر دی گئیں ۔باد ِ نو بہار چلی اور گلوں میں رنگ بھرنے لگی ۔شہباز شریف کو بھی رہا کر دیا گیاکہ گلشن کا کاروبار چلتا رہے۔

نامور کالم نگار منصور آفاق اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ بیچارے حمزہ شہباز کے سوا شریف فیملی کا کوئی فرد نہیں رکھا گیا۔سو وہ کہہ سکتا ہے ۔جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شبِ ہجراں ۔ ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے۔اس سارے معاملے میں کئی طرح کی داستانیں گلی کوچوں میں رسوا ہوچکی ہیں۔ہارون الرشید نے تویہاں تک کہہ دیا کہ نواز شریف ساڑھے چار سو ارب روپے دے کر ملک سے باہر گئے ہیں ابھی پچاس ارب اور دینے ہیں ۔محسوس یہی ہوتا ہے کہ مریم نواز کی مسلسل خاموشی کے پس منظر میں کوئی نہ کوئی معاہدہ ضرور موجود ہے ۔وہ بالکل خاموش تھیں ،حتی کہ ٹویٹ تک نہیں کررہی تھیں اور اچانک ایک دن نیب نے انہیں طلب کرلیا ۔یعنی معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی ، سو وہ میدان اتر آئیں ۔نیب کے دفتر کے باہر جو کچھ ہوا ، وہ ہم سب نے دیکھا اور آنکھیں بند کرلیں۔کسی نے کہا کہ لیزر گن سے مریم نواز پر اٹیک کیا گیا ۔کسی نے کچھ کہا ، کسی نے کچھ ۔ بے شک ویڈیو میں بلٹ پروف گاڑی پر کئی نشان ہیں ۔ونڈ اسکرین بھی کسی حد تک ٹوٹی ہوئی ہے۔غالب امکان یہی ہے کہ نشان پتھروں کے ہی ہیں ۔نون لیگ کی ایک گاڑی میں پتھر وں سے بھرے تھیلوں کی ویڈیو بھی موجود ہے۔یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ دو گروہوں کے تصادم میں دوسرا گروہ کس کا تھا ۔کیا پولیس نے سفید کپڑوں میں گاڑی پر پتھرائو کیا۔ کیا دونوں طرف سے نون لیگ والےخود تھے ۔

The post اب بھی کہو معاہدہ نہیں ہوا : نواز شریف 450 ارب روپے دے کر باہر گئے ، کچھ روز قبل مزید کتنی رقم خزانے میں جمع کروائی ؟ ہر کوئی تبدیلی زندہ باد کے نعرے لگانے لگا appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/2XV4EEn

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6