Breaking News

بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات کے بعد 2مزید ممالک اسرائیل کو پیارے ہوگئے، عالمی حالات نازک موڑ پر

یروشلم (ویب ڈیسک) اسرائیل سے تعلقات کیلئے مزید دو خلیجی ممالک متحرک ،یہ سلسلہ جاری رہے گا ، اسرائیلی اخبارکا دعویٰ.ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اور بحرین اور عمان بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے جارہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق سینئر عہدیداروں نے مبینہ طور پر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر خلیجی ریاستوں بحرین اور عمان سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکا کے اعلیٰ حکام نے فلسطینی میڈیا کو بتایا کہ توقع ہے کہ بحرین اور عمان کے مستقبل قریب میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائیں گے۔ اس سے قبل بحرین کے ساتھ رابطوں کی اطلاع اسرائیل کے’آرمی ریڈیو’ کے ذریعہ بھی دی گئی ہے، جس میں متعدد اسرائیلی عہدیداروں نے بتایا کہ وہ بحرین کے ساتھ تعلقات پر رابطےمیں ہیں۔ دوسری جانب معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر نے یو اے ای اور اسرائیل مابین تعلقات قائم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دوسری جانب ترکی اور ایران نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امارات نے محدود مفادات کے لیے فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کی، لوگوں کا ضمیر منافقانہ رویے نہ فراموش کرے گا نہ ہی معاف کرے گا۔ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو ایک ریاست تسلیم کرنے سے خطے میں عدم استحکام آئے گا اور فلسطین کی آزادی اور اس کی خود مختاری کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای برسوں سے فلسطینی جدوجہد کو کمزور کرنے اور اسرائیل کے مزید فلسطینی سرزمین پر غاصبانہ قبضے کی حمایت کے لیے کام کر رہا تھا اور ترکی اس ڈیل کو مسترد کرتا ہے۔

The post بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات کے بعد 2مزید ممالک اسرائیل کو پیارے ہوگئے، عالمی حالات نازک موڑ پر appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/2DUBo9V

No comments

https://zdicbpujzjps.com/sykqyk89?key=d29faf499f723a2ac74db9944a2aaaf6